Tuesday, 16 May 2023

کرتے ہیں کرم جس پہ بھی سرکار مدینہ

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت


کرتے ہیں کرم جس پہ بھی سرکارِ مدینہ 

ہوتا ہے نصیب اس کو ہی دیدارِ مدینہ 

پڑھتا ہے درودؐ آپ کی جو ذات پہ ہر دم 

ملتا ہے اسے سایۂ دیوارِ مدینہ

اس شخص کو دنیا کا کوئی غم نہیں ہوتا 

وہ شخص جو رہتا ہے طلبگارِ مدینہ 

جس دل میں بسی رہتی ہو ولیوں کی محبت 

رہتے ہیں اسی دل میں ہی سرکارِﷺ مدینہ 

داتا کی گلی کافی غریبوں کے لیے ہے

داتا کے بھی روضے پہ انوارِ مدینہ 


واصف علی واصف

No comments:

Post a Comment