جوش ملیح آبادی کی وفات کے بعد ان کی یاد میں کہے گئے چند اشعار
میرے بابا مجھے سینے سے لگا لے اپنے
تیز طوفان ہے، سائے میں چھپا لے اپنے
میری آنکھوں سے برستی ہے گھٹا اشکوں کی
دل کے ٹکڑے کو کلیجے سے لگا لے اپنے
اب کوئی بھی تو نہیں غم پہ میرے افسردہ
رب کو کہہ کر ہی مجھے پاس بلا لے اپنے
میں بھی کچھ روز یہاں رہ کے چلی آؤں گی
اور کوئی دن میری فرقت میں بِتا لے اپنے
تبسم اخلاق آفریدی
تبسم اخلاق ملیح آبادی
No comments:
Post a Comment