عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
ہر اشک تِرے سامنے تفسیرِ دعا ہے
احساسِ ندامت میں نہاں تیری عطا ہے
ہر کام کا مقصود مجھے تیری رضا ہو
ہر لمحہ یہ احساس ہو تو دیکھ رہا ہے
حیرت بھی تِرے در پہ ہے اک رنگِ عبادت
دربار میں تیرے تو خموشی بھی صدا ہے
امیدِ کرم جس سے ہے وہ ذات ہے تیری
میں کس سے کہوں کون مِرا تیرے سِوا ہے
مخلوق پہ رہتا ہے تِرا سایۂ رحمت
تُو خالقِ کونین ہے، تُو سب کا خدا ہے
جو شے ہے زمانے میں ہے مصروفِ عبادت
ہر دل میں تِری یاد ہے، ہر لب پہ ثنا ہے
یہ تیری عطا، تیرے کرم کی ہے نشانی
حافظ سا گنہ گار تِرا حمد سرا ہے
حافظ لدھیانوی
No comments:
Post a Comment