Tuesday, 16 May 2023

ضرورت ہے سرکار خیرات کی

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت


ضرورت ہے سرکارﷺ خیرات کی

نظر مجھ پہ بھی ہو عنایات کی

میں خاموش رہتا ہوں آقاﷺ مرے

زباں سب سمجھتے ہیں جذبات کی

ہو دیدار سرکارﷺ کا خواب میں

تمنا مجھے ہے ملاقات کی

حسیں ہیں مدینے کے چاروں طرف

کریں سیر ہم ان مضافات کی

برستی ہے ہر وقت روضے پہ وہ

عطا ہو مجھے نوری برسات کی

کہے شعر میں نے کرم مصطفیٰؐ کا

عنایت ہوئی ان خیالات کی

کرم ہو گا معصوم مجھ پر ضرور

کہانی وہﷺ جانے ہیں حالات کی


 معصوم صابری

No comments:

Post a Comment