Saturday, 20 May 2023

وطن کے لیے جو لڑے صبح و شام

 شہیدوں اور غازیوں کو سلام


وطن کے لیے جو لڑے صبح و شام

انہی سرفروشوں کو میرا سلام


وطن کے لیے جو ہوئے ہیں شہید

فرشتے کریں فخر سے ان کی دید

انہوں نے ہے پائی حیاتِ دوام

وطن کے لیے جو لڑے صبح و شام

انہی سرفروشوں کو میرا سلام


جو غازی وطن پر چھڑکتے تھے جان

عطا کی ہے اللہ نے ان کو شان 

چمکتا رہے سدا ان کا نام

وطن کے لیے جو لڑے صبح و شام

انہی سرفروشوں کو میرا سلام


فاروق جرال

No comments:

Post a Comment