Thursday, 11 May 2023

محمد مصطفیٰ کا میرے لب پر جب بھی نام آیا

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت


محمدؐ مصطفیٰؐ کا میرے لب پر جب بھی نام آیا​

ملائک کے زبان پر بھی درود و صد سلام آیا​

مبارک قول باری ہے، اسی کا قولِ ساری ہے​

پڑھا اللہ نے واں تو، یہاں بھی لب پہ نام آیا​

محمدؐ مصطفیٰؐ کا میرے لب پر جب بھی نام آیا​

سر و قامت بھی خم اور دل سے از حد سلام آیا

​محمدﷺ کو کہا رب نے کہ ہیں وہ رحمتِ عالم​

اسی رحمت کو لے آدمؑ، اِرم سے بالمرام آیا​

رسولوں میں تو ہیں سب سے محمدﷺ آخری لیکن​

ہُوا جب نُورِ رب پیدا، تو پہلے انﷺ کا نام آیا​

پیۓ جا جا جام حُبِ اُو ، لکھے جا نعت پر نعتیں​

طہارت جس سے ہو تیری، اسی خاطر کلام آیا​

نبیﷺ کا سا نہیں کوئی، نبیؐ کا جب نہیں سایہ​

سروں پر جب بھی سایہ ہو، نبیﷺ کا اسمِ تام آیا​

سراپہ نورِ جسمی تھے کہ جس میں تھا نہیں سایہ​

بھلا روحِ مجسمﷺ پر کبھی سایہ کا نام آیا​

یہی ہے حکمِ احمدﷺ اور یہی ہے حکمِ یزدانی​

دمِ آخر جو آئے وہ، محمدﷺ ہی کا نام آیا​

سلامی ہو سلامی ہو، بہ درگاہِ نبیﷺ والا​

تیرے شفعت کی کاپی میں میرا بھی اسم کام آیا​

نبیؐ کے نام کے معنی بتائے تجھ کو رب سعدی​

یہی ہے التجا رب سے، اسی کا التزام آیا


سعداللہ سعدی

No comments:

Post a Comment