Wednesday 17 May 2023

خدا تعالیٰ عشق میں سے آدم کو پیدا کیا

اقتباس از مثنوی عشق نامہ


خدا تعالیٰ عشق میں سے آدم کو پیدا کیا

جس وجہ سے اسے اشرف المخلوقات بنایا

خدا تعالیٰ اسے عشق کی امانت عطا فرمائی

اور اس میں اپنے سارے مخفی راز چھپا دئیے

آدمؑ کے گھر اپنے آپ کو آباد کیا

بے مثال کو مثال میں لے آیا

اگرچہ اس کے چھپے ہوئے اور مخفی راز 

عیاں بھی ہو جائیں پھر بھی میں سچ کہوں گا

وہ آدمؑ کہاں ہے؟ دنیا کہاں ہے؟ 

مگر خدائی ہر جگہ موجود ہے

اللہ انسان کا نام لے کر آیا ہے

رحمان نے انسان کا بھیس دھارا ہے

اسی شہنشاہ نے آدمؑ کا لباس پہنا ہے

صُراحی کے اندر شراب نے جوش کیا ہے


سندھی کلام؛ سچل سرمست

خواجہ عبدالوہاب فاروقی

اردو ترجمہ؛ ؟؟؟؟

No comments:

Post a Comment