Friday, 19 May 2023

جگ میں ظلم روا تھا، تم خاموش رہے

 جگ میں ظلم روا تھا، تم خاموش رہے

کتنا جبر ہوا تھا، تم خاموش رہے

جموں و کشمیر کے بے بس لوگوں کا

فلسطین اور شام کے بے کس بچوں کا

نا حق خون بہا تھا، تم خاموش رہے

مظلوموں کی آہیں عرش پہ جا پہنچیں

ان کی لاشیں گرتی تم نے بھی دیکھیں

رب یہ دیکھ رہا تھا، تم خاموش رہے

ظالم کو کیوں ظلم سے روک نہ پائے تم

مظلوموں کی خاطر کیوں نہ آئے تم

ان پہ ظلم بپا تھا، تم خاموش رہے

جگ میں ظلم روا تھا، تم خاموش رہے

کتنا جبر ہوا تھا، تم خاموش رہے


فاروق جرال

No comments:

Post a Comment