Wednesday, 19 July 2023

میرے علی کا قرآں سے مزاج ملتا ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


میرے علی کا قرآں سے مزاج ملتا ہے

کُل ایماں کا ایماں سے مزاج ملتا ہے

جو کربلا میں تھی گونجی اسی اذاں کی قسم

میرے علیؑ کا اذاں سے مزاج ملتا ہے

سخا میں اور عطا میں یہ ایک جیسے ہیں

بتاؤ ایسا کہاں سے مزاج ملتا ہے

جو صبر زہراؑ کو دیکھا تو پھر یقین آیا

حسنؑ و حسینؑ کا ماں سے مزاج ملتا ہے

ہے چھ مہینے کا لیکن ربابؑ سے پوچھو

کہ اپنے بھائی جواں سے مزاج ملتا ہے

بغیر رب کی وحی کے جو بولتا ہی نہیں

نبیﷺ کا رب کی زباں سے مزاج ملتا ہے

کساء کے نیچے جو حاکم وجود بیٹھے ہیں

سبھی کا جان جہاں سے مزاج ملتا ہے


اختر عثمان

No comments:

Post a Comment