عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
صورتِ سیدِ سادات کی تصویر حسنؑ
سیرت سرور کونینؐ کی تنویر حسنؑ
علم اور حلم میں حیدرؑ کی شبیہ کامل
سر بسر عفو و کرم، جذبہ تعمیر حسنؑ
میرے مولا کے تعارف کے حوالے دیکھو
مالک خلد حسنؑ،۔ آیۂ تطہیر حسنؑ
اپنے اجداد کے کردار کے سچے وارث
اپنے آباء کے لیے مایۂ توقیر حسنؑ
ان سے نسبت کی سند لے کے عمرؓ نے یہ کہا
ساتھ رکھوں گا لحد میں تیری تحریر حسنؑ
سلطنت تیری نگاہوں میں سماتی کیسے
ہے اثاثے میں تِرے خُلد کی جاگیر حسنؑ
منفرد جنگ ہے، لڑنے کا نرالا انداز
جیت جاتے ہیں، اٹھاتے نہیں شمشیر حسنؑ
مسعود اختر
No comments:
Post a Comment