Thursday, 20 July 2023

سلامی ماہ محرم کا احترام کرو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


سلامئ ماہِ محرم کا احترام کرو

نبیِؐ کی آلؑ کے پُرسے کا انتظام کرو

زبان کافی نہیں اعترافِ حق کے لیے

حُسینیت کا کُھلے دل سے احترام کرو

سوائے رب کے جُھکے سر نہ غیر کے آگے

یہ عزمِ شاہِ شہیدانؑ ہے اس کو عام کرو

شہید مرتے نہیں ہیں، شہید زندہ ہیں

سحاب اُٹھ کے شہیدوں کو تم سلام کرو


سحاب قزلباش

No comments:

Post a Comment