I ask for silence
اب وہ رہنے دیں گے مجھے سکون سے
تاکہ میری عدم موجودگی سے مانوس ہو جائیں
اب میں آنکھیں بند کرنے لگا ہوں
میری خواہشات ہیں صرف پانچ
پانچ چنیدہ سرچشمے
پہلی، ایک لا متناہی محبت
دوسری، خزاں کا نظارہ
کہ میں وجود نہیں رکھتا، زمین پر اڑتے گرتے اپنے پتوں کے بغیر
تیسری، ایک متبرک موسمِ سرما
اور اس کی بارش، جسے میں نے چاہا
اور ایک آگ کا لمس، سخت جاڑے کی رات میں
چوتھی، گرمیوں کا موسم دیکھنا
جو کسی خربوزے کی طرح گداز ہو
اور پانچویں، تمہاری آنکھیں
اے میری دلربا، میری ٭ماتلدا
میں نہیں سو سکتا، تمہارے آنکھوں سے دور
کہ میں کہیں بھی نہیں ہوتا، سوائے تمہاری نگاہ کے
میں ترتیب دے چکا ہوں بہار کو،
کچھ ایسے کہ تم
ڈھونڈ سکو گی مجھے اپنی آنکھوں سے
شاعری؛ پابلو نرودا
اردو ترجمہ؛ محمد طلال
٭ماتلدا: Matilda
No comments:
Post a Comment