Wednesday, 19 July 2023

موت خوشی اور راحت بن سکتی ہے؟

 تم اس حد تک 

موت کے بارے تفکر کرنے لگے کہ کیا 

موت  خوشی اور راحت بن سکتی ہے؟

ایسا نہیں ہے

موت تو ایک الگ طرح کی زندگی  ہی ہے

وہ عافیت سے بھری نیند ہے

ہر مسرت سے بھری ہوئی  نیند 

اور اسی تفکر میں تمہیں

 ایک چیز کا ادراک ہوتا

جو تم پہلے نہیں جانتے تھے

تمہیں پتہ چلتا ہے کہ؛

موت مرنے والوں کو درد نہیں دیتی

بلکہ زندہ رہنے والوں کو درد دیتی ہے


محمود درویش

No comments:

Post a Comment