عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
گھر سے طیبہ کو جو نکلتے ہیں
رنج سب ان کے سر سے ٹلتے ہیں
جن میں غیرِ نبیﷺ کی مدحت ہو
مجھ کو اشعار ایسے کَھلتے ہیں
جو درودِ نبیﷺ نہیں پڑھتے
قبر میں جا کے ہاتھ ملتے ہیں
سایوں سے واسطہ نبیﷺ کا نہیں
یہ سُکڑتے ہیں اور ڈھلتے ہیں
گُھٹتا ہے دم زمینِ دنیا کا
جب نبیؐ سُوئے عرش چلتے ہیں
طیبہ جا کر رشید نے دیکھا
چشمے اخلاص کے اُبلتے ہیں
راجا رشید محمود
No comments:
Post a Comment