Wednesday, 19 July 2023

یہ میری زندگی کی سب سے حسین شام ہو گی

 کوئی ساعت، کوئی گھڑی ہو گی

اداسی دور کہیں کھڑی ہو گی

اپنی جوبن پر تنہائی ہو گی

فقط اک دوجے تک اپنی رسائی ہو گی 

اس میں عکس پڑے گا اپنی قُربت کا

جھیل جب چاندنی میں نہائی ہو گی 

سنو! اگر ایسا ہو جائے تو

یہ میری زندگی کی 

سب سے حسین شام ہو گی


فاکہہ تبسم

No comments:

Post a Comment