عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام
جو معتقد نہیں ہے علیؑ کے کمال کا
ہر بال اُس کے تن پہ ہے موجب وبال کا
عزت علیؑ کی قدر علیؑ کی بہت ہے دور
مورد ہے ذوالجلال کے عز و جلال کا
پایا علیؑ کو جا کے محمدؐ نے اُس جگہ
جس جا نہ تھا لگاؤ گمان و خیال کا
مخلوق آدمی نہ ہوا ایسی چال کا
شخصیت ایسی کس کی تھی ختمِ رسلؐ کے بعد
تھا مشورت شریک، حقِ لا یزال کا
توڑا بُتوں کو دوشِ نبیؐ پر قدم کو رکھ
چھوڑا نہ نام کعبے میں کُفر و ضلال کا
راہِ خدا میں اُن نے دیا اپنے بھی تئیں
یہ جود منہ تو دیکھو کسی ٭آشمال کا
نسبت نہ بندگی کی ہوئی جس کی واں درست
رونا مجھے ہے حشر میں اس کی ہی چال کا
فکرِ نجات میر کو کیا مدح خواں ہے وہ
اولاد کا علیؑ کی، محمدﷺ کی آلؑ کا
میر تقی میر
No comments:
Post a Comment