Wednesday, 19 July 2023

تمہیں یاد ہے ناں تمہیں پھول کہا تھا میں نے

 تمہیں یاد ہے ناں 

تمہیں پھول کہا تھا میں نے

تمہیں رنگوں سے منسوب کیا تھا

تمہاری خوشبو سے جیون مہکا تھا میرا

تو تمہیں زیب نہیں دیتا تم دکھ سہو 

یوں اداس رہو

تم سب کچھ کرنا مگر جاناں

اداسیوں کی سمت مت چلنا

اداسیوں کی سمت مت چلنا

کہ تمہیں پھول کہا تھا میں نے

تمہیں رنگوں سے منسوب کیا تھا


عروسہ انس

No comments:

Post a Comment