Tuesday 17 October 2023

دل تو دل سارا گھر اداسی ہے

 دل تو دل سارا گھر اُداسی ہے

آج تو اس قدر اداسی ہے

پتے پتے پہ ہِجر لکھا ہے

ہر شجر ہر شجر اداسی ہے

کہکشاؤں کو رشک تھا جس پر

اب تو وہ راہگزر اداسی ہے

لُوٹ کر لے گیا ہے چاند کوئی

اب فقط بام پر اداسی ہے

رقص کرتے تھے شمس و قمر جہاں

اب تو وہ بھی نگر اداسی ہے

واعظا! صبر پر بیان سُنا

لگ رہا ہے صبر اداسی ہے

اب فُغاں کی جگہ ہے سرد سی چُپ

اب کہاں چشمِ تر اداسی ہے

ساقیا! چشمِ گُل فروش زرا

اِس طرف کر، اِدھر اداسی ہے

شہر سے کر گیا کوئی ہِجرت

اب تو سارا شہر اداسی ہے

آخری جام ہے، اُٹھا سانول

ایک پیالہ زہر اداسی ہے


سانول حیدری

No comments:

Post a Comment