عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
خلقت کے سمندر سے کنارے جائیں گے
ہم نامِ محمدﷺ سے پکارے جائیں گے
اک انؐ کی محبت کے سوا دل خالی ہے
جنت میں گئے انؐ کے سہارے جائیں گے
مُضطر ہے اگر دل تو مدینے لے جاؤ
اسؐ در پہ مقدر بھی سنوارے جائیں گے
دیدارِ محمدﷺ کی تمنّا ہے دل میں
ہم اپنی لحد میں جب اُتارے جائیں گے
پڑتا ہے صقر روضہ نبیؐ کا جس رستے
اک روز وہاں سے بھی گُزارے جائیں گے
زرک صقر
No comments:
Post a Comment