عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
زندگی کو ملی آشتی آپﷺ سے
دونوں عالم میں ہے روشنی آپﷺ سے
بندگی کر سکا تھا کہاں آدمی؟
آدمی کو ملی بندگی آپﷺ سے
مجھ کو نطق و بیاں آپﷺ نے ہی دیا
میرے لفظوں میں ہے نغمگی آپﷺ سے
سارے پیڑوں کے لب پر ہے صلی علیٰ
صحنِ گُلشن میں ہے تازگی آپﷺ سے
آپﷺ سے دونوں عالم منور ہوئے
شہرِ شب میں ہوئی چاندنی آپﷺ سے
آپﷺ کے دم سے ادنیٰ بھی اعلیٰ ہوئے
آدمی کو ملی برتری آپﷺ سے
سب جہانوں میں ہیں نُور کے سلسلے
سب جہانوں میں ہے آگہی آپﷺ سے
گل نسرین
No comments:
Post a Comment