Saturday, 11 November 2023

اس کی خوشبو مجھے ہر گاہ ملا کرتی تھی

 اس کی خوشبو مجھے ہر گاہ مِلا کرتی تھی

پھر گزرنے کی کہاں راہ ملا کرتی تھی

کیسے خدشات سے بستہ مِرا بھر جاتا تھا

اس کی چھٹی کی جب افواہ ملا کرتی تھی

خواب کی بھیڑیں چرانے کا عجب موسم تھا

ہر جزیرے پہ چراگاہ ملا کرتی تھی

تھا عقیدت کے سمندر میں عجب مد و جزر

اگلے ہر موڑ پہ درگاہ ملا کرتی تھی

نوکری ایک تھی اور عشق ادارے میں تھی

تب ہمیں وقت پہ تنخواہ ملا کرتی تھی


عاطف وحید یاسر

No comments:

Post a Comment