Saturday, 11 November 2023

وہ شخص جو محبت کی زبان جانتا ہو

 اس سے بڑھ کر فصیح و بلیغ کون ہو گا

وہ شخص جو محبت کی زبان جانتا ہو

محبت کا اظہار ان کہے انداز میں کرے

تمہارے سر پر آبرُو کی چادر تانتا ہو

نگاہوں کو پابند رکھنے کے ہُنر سے واقف ہو

جو دِینِ عشق میں توحید کو مانتا ہو

اپنے دامن میں جہاں بھر کے غم سمیٹ کر بھی

ہر سُو اپنے گرد وہ خُوشیاں بانٹتا ہو

اس کی سنگت کو سنبھال رکھنا کھونا مت

ہونٹوں کی جُبنش بھی نہ جو تمہاری ٹالتا ہو


فاکہہ تبسم

No comments:

Post a Comment