Saturday, 11 November 2023

زندگی تم سے مل کر امر ہو گئی

 مستند ہو گئی،۔ معتبر ہو گئی

زندگی تم سے مِل کر امر ہو گئی

کِشتِ دل میں جو ٹھنی تمناؤں کی

گاڑھ رکھی تھی بڑھ کر شجر ہو گئی​

اس قدر دائرے خواہشوں کے بڑھے

زندگی دائروں کا سفر ہو گئی

قد بڑھاتے رہے ہم مناجات کا

شاخِ نخلِ دعا بے اثر ہو گئی​

ہم چراغوں کی ڈھارس بندھاتے رہے

جانے کیسے ہوا کو خبر ہو گئی

دن کو لایا تصوّر میں ہم نے لطیف

رات کچھ اور بھی مختصر ہو گئی


لطیف آفاقی 

No comments:

Post a Comment