Saturday, 4 November 2023

حقیقت غم دل بے نقاب ہوتی ہے

 حقیقت غم دل بے نقاب ہوتی ہے

یہ آج کس کی نظر کامیاب ہوتی ہے

گلے سے اُتری کہ آنکھوں سے اُٹھ گئے پردے

عجیب چیز الہیٰ شراب ہوتی ہے

رہے خیال میرے دل کو توڑنے والے

شکستہ دل کی دعا مستجاب ہوتی ہے

نگاہِ مست سے مجھ کو پلائے جا ساقی

حسیں نگاہ بھی جامِ شراب ہوتی ہے

خیال اور بھی آتے ہیں ان کی یاد کے ساتھ

تصورات کی دنیا خراب ہوتی ہے

یہ راز کھول دیا ان کی مست آنکھوں نے

شراب شیشے میں ڈھل کر شراب ہوتی ہے

حسیں نگاہ کی تنویر ہے یہی ساغر

جبینِ ذرہ بھی اک آفتاب ہوتی ہے


ساغر اجمیری

No comments:

Post a Comment