Friday, 10 November 2023

مل جائے گر مجھے بھی اجازت رسول کی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مل جائے گر مجھے بھی اجازت رسولﷺ کی

کر لوں گا میں کہیں بھی زیارت رسولﷺ کی

جنت کی آرزو میں کیونکر کروں بھلا

ہو جائے گر نصیب رفاقت رسولﷺ کی

چاہے جہاں بھی دیکھوں مدینہ دکھائی دے

اس طرح میرے دل میں ہو چاہت رسولﷺ کی

سرکارﷺ جب مدینہ مجھے بھی بلائیں گے

ہو گی نصیب مجھ کو شفاعت رسولﷺ کی

جس نے بھی کی ہے انؐ سے محبت یہ جان لو

محشر میں کام آئے گی چاہت رسولﷺ کی


اصغر شمیم

No comments:

Post a Comment