محبتوں کے مارے بد حواس اچھے لگتے ہیں
ہمارے چہرے خوش نہیں اُداس اچھے لگتے ہیں
میں دن کے ڈُوبنے سے پہلے گھر کو لوٹ آتا ہوں
بہ وقتِ شام مجھ کو غم شناس اچھے لگتے ہیں
تِرے بغیر جینے میں کسی کو مسئلہ یہ ہے
کہ بعض پُھول بھی گُلوں کے پاس اچھے لگتے ہیں
نئے لباس میں بھی سینے سے نہیں لگائے گا
ہم ایسوں پر کٹے پھٹے لباس اچھے لگتے ہیں
ہمی تو ہیں زمانے میں جو اشکبار رہتے ہیں
ہمی کو جام سے بھرے گلاس اچھے لگتے ہیں
مگر، وفائے عشق کی قسم کوئی نہ کھائے گا
بہت سُوں کو صقر سخن شناس اچھے لگتے ہیں
زرک صقر
No comments:
Post a Comment