Wednesday, 1 November 2023

شاعری مجھے زندہ رکھے گی

 شاعری مجھے زندہ رکھے گی


میں اگر بھاگ بھی جاؤں

تو شاعری میرا پیچھا کرتی ہے

میں اگر سو بھی جاؤں

تو شاعری مجھے جگاتی ہے

میں اگر بُھول بھی جاؤں

تو شاعری مجھے یاد دلاتی ہے

میں اگر نہ بھی لکھوں

تو شاعری مجھ سے لکھواتی ہے

میں اگر جُھوٹ بولوں

تو شاعری مجھ سے سچ بُلواتی ہے

اسی لیے تو مجھے یقین ہے

میں اگر مر بھی جاؤں

تو شاعری مجھے زندہ رکھے گی


سیفی سرونجی

No comments:

Post a Comment