Monday, 6 November 2023

کبھی تو تیرے بارے میں سلگتی ریت پر لکھا

 کبھی تو تیرے بارے میں سُلگتی ریت پر لِکھا 

کبھی ساحل پہ جا کے میں نے گِیلی ریت پر لکھا

میں اپنی ذات کے بارے میں لِکھتا بھی تو کیا لِکھتا 

مگر لِکھنا ضروری تھا، سو اُڑتی ریت پر لکھا

ہوائیں چل رہی تھیں جب تو لگتا ہے خُدا نے بھی 

جو لِکھنا تھا مُقدر میں وہ سُوکھی ریت پر لکھا

یہ شب کیسے گُزرتی ہے، یہ دن کیسے گُزرتا ہے 

یہ سوچا جب، تو میں نے سب یہ تپتی ریت پر لکھا

یہ لگتا تھا کہ جیسے رو ر ہے ہوں ریت کے ذرّے 

تمھارا نام جب میں نے چمکتی ریت پر لکھا

نجانے کب تلک عرفان، پڑھ کر آسماں رویا 

جو اک صحرا میں جاکے میں نے اُجلی ریت پر لکھا


عرفان مرتضیٰ

No comments:

Post a Comment