Friday, 3 November 2023

تم اپنے راستے جاؤ میں اپنی راہ چلتا ہوں

 تو کیا ہو گا؟


چلو رستہ بدلتے ہیں

کہیں انجان راہوں پر

کسی انجان منزل کی طرف آؤ نکلتے ہیں

ہمیں ہمراہ چلنا تھا

مگر شاید نہیں ممکن

ہمیں رستہ بدلنا ہے

چلو رستہ بدلتے ہیں

تم اپنے راستے جاؤ

میں اپنی راہ چلتا ہوں

مرے ہمدم! یہ جیون ہے

یہاں راہیں بہت سی ہیں

کسی سے دور جانے کو

ہمیں بھی دور ہونا ہے

چلو اب دور ہوتے ہیں

غموں سے چور ہونا ہے

غموں سے چور ہوتے ہیں

مگر جاناں ذرا سوچو

کہ ہم رستہ بدل تو لیں

مگر انجان راہوں پر

کہیں انجان رستوں پر

تمہاری راہ میرے راستوں نے پھر اگر کاٹی 

تو کیا ہو گا؟


عاطف سعید

No comments:

Post a Comment