عارفانہ کلام حمد نعت منقبت (طرحی نعت)
تسکینِ زندگی کا سہارا حضورﷺ ہیں
اس بزم کائنات کے نوشہ حضور ہیں
محشر میں نعت آپؐ کی پڑھتا ہوا چلوں
میری زباں پہ جاری ہو مولا حضور ہیں
قرآن دے رہا ہے ازل سے یہی خبر
بے شک! نویدِ حضرتِ عیسیٰؑ حضور ہیں
قرآن آپﷺ کی ہے قسم بھی اٹھا رہا
بزمِ جہاں میں آپ تو اعلیٰ حضور ہیں
تکتے رہے ہیں آپؐ کو یُوسُفؑ، نبیؑ، رُسلؑ
حسنِ ازل کے عکس کا چہرہ حضور ہیں
فردوس کے ہیں والی و وارث وہ اس لیے
حسنینؑ کریمین کے نانا حضورﷺ ہیں
عبدالرؤف زین
No comments:
Post a Comment