کِھل رہی جو خِزاں میں ڈالی ہے
اس کے پیچھے چمن کا مالی ہے
اِک دِیا ہے منڈیر پر روشن
اور دیوار گِرنے والی ہے
زندگی، پوری تو نہیں لیکن
جس قدر بن سکی بنا لی ہے
ہم زیاں میں ہیں یا ضرر میں ہیں
دن ہے روشن، یا رات کالی ہے
کِھل رہے ہیں سماعتوں میں گُلاب
وہ حسِیں بات کرنے والی ہے
اِک دو آباد عمارتوں کے سوا
یہ محبت تو پائمالی ہے
احمد افتخار
No comments:
Post a Comment