Sunday, 4 February 2024

کس طرح چاند نگر تک پہنچوں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


کس طرح چاند نگر تک پہنچوں

آپﷺ بُلوائیں تو در تک پہنچوں

چُومتے چُومتے قدموں کے نقوش

عرش کی راہ گُزر تک پہنچوں

شب غم سے کسی صُورت نکلوں

اور دامانِ سحر تک پہنچوں

میں کہ غُربت کے سفر میں ہوں مدام

اک اشارہ ہو تو گھر تک پہنچوں

میں کہ ہوں آہِ پریشاں آقاﷺ

اِذن ہو، بابِ اثر تک پہنچوں

میں کہ آنسُو ہوں مگر خاک کا رزق

کاش معراجِ نظر تک پہنچوں

ہو کے تجسیم فغان آدم

روضۂ خیرِ بشر تک پہنچوں

اک پتھر ہی سہی میرا وجود

پھر بھی اس آئینہ گر تک پہنچوں

ڈھانپ لے عیب مِرے خاکِ بقیع

ایسے انجامِ سفر تک پہنچوں


حفیظ تائب

No comments:

Post a Comment