عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
زمین، چاند، ستارے، یہ دن یہ رات بنی
حضورؐ آپ کے صدقے میں کاٸنات بنی
تلاشِ حق میں ہم آقاﷺ گلی گلی بھٹکے
جو در پہ آپﷺ کے آئے تو اپنی بات بنی
قلم نے اِسمِ محمدﷺ سے با وضو ہو کر
لکھی ورق پہ جو شانِ اُممﷺ تو نعت بنی
قرآں بھی جس کی سیہ زُلف کی قسم کھاٸے
فقط حضورِ دو عالمﷺ کی ایسی ذات بنی
یہ آرزو ہے کہ آقاﷺ بروزِ حشر کہیں
ہمارے در کی غلامی تیری نجات بنی
حسن رضا
No comments:
Post a Comment