عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
محمدؐ جس کے نانا ہیں حسینؑ ابن علیؑ ہیں وہ
شہیدوں میں شہنشاہ ہیں حسینؑ ابن علیؑ ہیں وہ
وہاں پر کربلا میں بھی بنائی صف نمازوں کی
حُکم پُورا کِیا جس نے حسینؑ ابن علیؑ ہیں وہ
شہیدوں کی شہادت پر میری بہنا نہیں رونا
کہا جس نے یہ زینبؑ سے حسینؑ ابن علیؑ ہیں وہ
شہادت ان شہیدوں کی یہی پیغام دیتی ہے
صبر سِکھلا گئے ہم کو حسینؑ ابن علیؑ ہیں وہ
شہیدوں پر نہ ماتم ہے ظالم کی طرفداری
یہی پیغام جس کا ہے حسینؑ ابن علیؑ ہیں وہ
حافظ نعمان احمد
No comments:
Post a Comment