عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
دِین خُدا کی عظمت و زِینت ہیں فاطمہؑ
تقدیسِ ہل اتیٰ کی وجاہت ہیں فاطمہؑ
سمجھے گا کون کیا ہیں حقیقت میں فاطمہؑ
سچ تو ہے یہ کہ رازِ مشیّت ہیں فاطمہؑ
سارے امام خلق پہ حُجّت خُدا کی ہیں
سب آئمہ کے واسطے حُجّت ہیں فاطمہؑ
عالم کے واسطے جنہیں رحمت کہا گیا
ان کے لیے جہان میں رحمت ہیں فاطمہؑ
محشر میں اور کچھ نہیں حُسنِ عمل مِرا
بہرِ نجات اسمِ ضمانت ہیں فاطمہؑ
میری عِبادتوں کی کلیدِ قبول ہیں
فرخ رضا جمالِ مؤدت ہیں فاطمہؑ
فرخ رضا ترمذی
No comments:
Post a Comment