عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ہے نام خُدا کا جہاں ہے نام نبیﷺ کا
اِس دُنیا میں اُس دُنیا میں پیغام اُسی کا
اذان نمازوں میں ایماں میں بھی ہے وہ
کلمہ میں ہے قُرآن میں اِکرام اسی کا
دِیں کی ہو تکمیل، یا انعام کی تکمیل
قبروں کے سوالات میں اسلام اسی کا
موقع ہو شفاعت کا قیامت کی گھڑی میں
آئیں گے نبیﷺ سب ہی یہ انعام اسی کا
اوّل نبی ہیں وہ ہی تو آخر نبی بھی وہ
ہو گا جو آبِ کوثر تو جام اسی کا
جائے گی فردوس میں اُمت نبیؐ کی بس
جنت کی بہاریں تو ہے آرام اسی کا
رمزی جو اگر ہو گا غلاموں کی لڑی میں
تو ارفع و اعلیٰ ہے انجام اسی کا
معین رمزی لہوری
No comments:
Post a Comment