Friday 2 February 2024

بچھڑ کے تم سے جو فصل بہار گزری ہے

 بچھڑ کے تم سے جو فصلِ بہار گُزری ہے

ہمارے دل کو بڑی ناگوار گزری ہے

یہ زندگی جو گُزاری ہے ہم نے تیرے بغیر

یقین جان، بہت بے قرار گزری ہے

تمہاری یادوں کے موتی سمیٹے بیٹھا تھا

تمام رات مِری اشک بار گزری ہے

تمہارا ذِکر کیا ہم نے اپنی غزلوں میں

یہ بات سب کو بڑی نا گوار گزری ہے

سزا یہ ہم کو مِلی تم سے دل لگانے کی

تم آئے ہو نہ شبِ انتظار گزری ہے

سلیم ہم نے جسے صرف اپنا سمجھا تھا

وہ زندگی بڑی بے اعتبار گزری ہے


سلیم امروہوی

No comments:

Post a Comment