Wednesday, 21 August 2024

دیکھ کر آپ کو دعا کرنا

 دیکھ کر آپ کو دعا کرنا 

پھر نمازیں سبھی ادا کرنا 

عشق دیکھو کہاں پہ لے آیا 

صبر کرنا کہ التجا کرنا 

چھوڑ جاتے ہو یہ تو بتلا دو

آپ کے بعد ہم نے کیا کرنا

وہ سراپا غزل کا پیکر ہے

اس کے چہرے سے ابتدا کرنا

دل نے چاہا کہ اس کو چھو لوں میں

کتنا مشکل ہے حوصلہ کرنا 

عشق تو اک معمہ ہے اے سمیر

ابتدا کرنا،۔ انتہا کرنا 


ثمیر کبیر

No comments:

Post a Comment