Wednesday, 14 August 2024

جانے کوئی کب کہہ دے جانا ہے مدینے میں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جانے کوئی کب کہہ دے، جانا ہے مدینے میں

کچھ پھول درودوں کے لانا ہے مدینے میں

وہ گنبدِ خضراء بھی دیکھیں تو ذرا جا کر

خوابوں کی وہ تعبیریں پانا ہے مدینے میں

اللہ ہی تو واحد ہے، معبودِ حقیقی ہے

ہو کر ہمیں کعبے سے جانا ہے مدینے میں

پیغامِ خداوندی جب آپﷺ نے پہنچایا

اک شکر گزاری کو جانا ہے مدینے میں

جس شہرِ مقدس میں سجدے کیے آقاﷺ نے

چل کر ہمیں مکے سے جانا ہے مدینے میں


صبیحہ صبا

No comments:

Post a Comment