Saturday, 17 August 2024

پچیس شاعروں میں جو تھا ایک مسخرا

 زعفرانی کلام


پچیس شاعروں میں جو تھا ایک مسخرا

اُس کو مشاعرے کی نظامت ہوئی عطا

جتنے تھے حاضرین بنے سب تماش بین

برہم تھی اس لیے ہی فضائے مشاعرا

شاعر تھے جتنے سب ہی لفافوں کے تھے حریص

اس مسخرے کو کرتے وہ ناراض کیوں بھلا

اس مسخرے کو کہہ نہیں سکتا تھا کوئی کچھ

وہ مسخرا عزیز تھا سرکاری مسخرا


عزیز جبران انصاری

No comments:

Post a Comment