اے زمینِ فلسطین تیری قسم
تیرے آگے جھکے گی جبینِ ستم
ہے قسم ہم کو حق کی نہ چھوڑیں گے ہم
پشتِ باطل کو اب جلد توڑیں گے ہم
حق کے گاڑیں گے تیری زمیں پر علم
اے زمینِ فلسطین تیری قسم
خوں شہیدوں کا ہے یہ نہیں رائیگاں
لیں گے بدلہ یوں دیکھے گا سارا جہاں
ساری دنیا سے فتنہ مٹا دیں گے ہم
اے زمینِ فلسطین تیری قسم
تیرا حامی و ناصر ہے میرا خدا
مملکت جلد دشمن کی ہوگی فنا
مدعا بس یہ دلشاد کا ہے بہم
اے زمینِ فلسطین تیری قسم
شگفتہ دلشاد
No comments:
Post a Comment