Thursday 22 August 2024

پیمبر بن کے خالِق کے بہت سارے رسول ‌آئے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


پیمبرؑ بن کے خالِق کے، بہت سارے رسولؑ ‌آئے

بہت ہی مہرباں بن کر مگر پیارے رسولﷺ آئے

سفر طے کر کے صدیوں کا کہیں سدرہ سے بھی آگے

خدائے لم یزل کے کر کے نظارے رسولﷺ آئے

وہ جن کے اک اشارے سے ہوا تھا چاند دو ٹکڑے

ہوئے پُر نور جن کے نور سے تارے، رسولؐ آئے

ہمارے خُلق کی خاطر خدا نے آیتیں بھیجیں

کلامِ پاک کے بن کر مگر پارے رسولﷺ آئے

ہری انسانیت کی جن سے کھیتی ہو گئی ساری

کہ وہ بن کے سحاب و چشمہ و دھارے رسولؐ آئے

ہوا یوں آپﷺ کے آنے سے ہر سُو نُور کا جلوہ

اندھیرے روشنی کی تاب سے ہارے، رسولؐ آئے

نہیں ہے آپ سے بڑھ کر کوئی غم خوار دنیا میں

چلے آئے یہ سن کر درد کے مارے، رسولؐ آئے


جمال عبدالناصر

No comments:

Post a Comment