Sunday, 18 August 2024

چلو اچھا ہوا میں چل بسی اور میرا مستقبل

 بدھیا


چلو اچھا ہوا میں چل بسی اور میرا مستقبل

مِرے ہمراہ میرے پیٹ میں دم توڑ بیٹھا ہے

وگرنہ کس نے جانا ہے

کہ وہ بھی زندگی بھر گرم آلو چھیلتا رہتا

انہیں کو لیلتا رہتا

چلو اچھا ہوا ایسی غلاظت سے

مصیبت اور غربت سے

مِرے قلب حزیں کو جلد آزادی ہوئی حاصل

یہ میری خوش نصیبی ہے

کفن مجھ کو نہیں دے پائے تم تو دُکھ نہیں لیکن

یہ حسرت رہ گئی میری

تمہاری غیرتوں کو کوئی اچھا سا کفن دیتی

تمہیں جینے کا فن دیتی


چندربھان خیال

No comments:

Post a Comment