نعتِ رسول مقبولﷺ
ان کی مدحت کو قلم تحریر کر سکتا نہیں
حرفِ موجِ نور کو زنجیر کر سکتا نہیں
جس کا مسلک پیرویٔ اسوۂ سرکارؐ ہے
کوئی اس انسان کو تسخیر کر سکتا نہیں
ذہن و دل کا مرکز و محور نہ ہو جب تک وہ ذات
لا سے الا اللہ تک گر مصطفیٰﷺ رہبر نہ ہوں
منزلوں کا فیصلہ راہ گیر کر سکتا نہیں
آپؐ ہی سے زندگی نے پائے ہیں ایسے چراغ
کوئی جھونکا جن کو بے تنویر کر سکتا نہیں
معرفت اسمِ محمدﷺ کی نہ ہو جب تک امید
آدمی قرآن کی تفسیر کر سکتا نہیں
امید فاضلی
No comments:
Post a Comment