Monday 28 November 2016

جوش الفت میں وہ قطرے کا فنا ہو جانا

جوشِ الفت میں وہ قطرے کا فنا ہو جانا
اس پہ دریا کا وہ لب تشنہ سوا ہو جانا
کوئی انداز ہے رہ رہ کے خفا ہو جانا
اپنے بندوں سے یہ کھچنا کہ خدا ہو جانا
ضبطِ غم سے مِری آہوں کے شرارے کجلائے 
بے ہوا کام ہے شعلے کا فنا ہو جانا 
اپنے نیرنگئ انداز کا اعجاز تو دیکھ 
ابھی شوخی تھی، ابھی اس کا حیا ہو جانا 
اس زمانے میں نہیں کوئی کسی کا ہمدرد 
دل کے دو حرف ہیں، ان کو بھی جدا ہو جانا 
ضعف سے اٹھ نہیں سکتا تیرا بیمارِ فراق
اے اجل! تُو ہی کرم کر کے ذرا ہو جانا 
شاعرِؔ زار! نہیں کوئی بھی معیار مرا 
پھر بھی مشہور ہے کھوٹے کا کھرا ہو جانا 

آغا شاعر قزلباش

No comments:

Post a Comment