Wednesday, 30 November 2016

مقتل شہر میں اک شور سنائی دے گا

مقتلِ شہر میں اک شور سنائی دے گا
سر پھِرا کوئی سرِ داردکھائی دے گا
ایک دن عدل کی زنجیر ہِلے گی یارو
وقت کا لمحہ ہمیں اذنِ رہائی دے گا
چہرۂ زیست سے سرکے گی جو شب کی چادر
ہم کو خورشید جہاں تاب دکھائی دے گا
شور تا حشر بپا ہو گا ستمگر کے خلاف
ہم نہ ہوں گے تو کوئی اور دُہائی دے گا
ذہن میں ابھریں گے گمگشتہ محبت کے نقوش
جب وہ ہاتوں میں مِرے دستِ حنائی دے گا
منصب و جاہ کی جس سے ہے تجھے بخش امید
وہ تیرے ہاتھ میں کشکولِ گدائی دے گا

بخش لائلپوری

No comments:

Post a Comment