تم کہاں جا کے مِری زحمتِ جاں کو سمجھو
مجھ میں بس جاؤ، مِرے دردِ نہاں کو سمجھو
ایسی افتاد تھی لب سی لیے ہم نے، لیکن
ہم پہ جو بیت گئی، اس کی زباں کو سمجھو
ہم کو خوش آیا ہے یوں جاں کا زیاں اب کے برس
یہ بھی سچ ہے کہ بتوں میں بھی دھڑکتے دل ہیں
تم حرم میں بھی کبھی حسنِ بتاں کو سمجھو
شکر کرنا ہے تو پھر پھوٹ کے رو لو اک شب
خشک آنکھوں کی مگر طرزِ فغاں کو سمجھو
مجھ سے کل رات کوئی نیند میں کہتا تھا متینؔ
خواب دیکھو نہ، کبھی اس کے زیاں کو سمجھو
اقبال متین
No comments:
Post a Comment