جوش پر طوفانِ اشک اے دیدۂ پر نم ہوا
آگے تھا اک ہجر کا غم اب غمِ عالم ہوا
خاکساروں سے مِلا کرتے ہیں جھک کر سر بلند
آسماں پیشِ زمیں بہرِ تواضع خم ہوا
زندگی چشمِ جہاں میں خوار رکھتی ہے مدام
چھپ چلا منہ کھل گئی جب زلفِ جاناں کی گِرہ
بڑھ گئی جب رات تو اس کے عوض دن کم ہوا
عشق اس نورِ الہٰی کا ازل سے ہے مجھے
جس سے ناسؔخ ہزاروں سال بعد آدمؑ ہوا
امام بخش ناسخ
No comments:
Post a Comment