Wednesday 30 November 2016

شب سیاہ میں روشن خیال میرا تھا

شبِ سیاہ میں روشن خیال میرا تھا
میں کچھ نہیں تھا مگر یہ کمال میرا تھا
مِرے لہو کی چمک تھی نگار خانوں میں
تجوریوں کے اندر جو تھا مال میرا تھا
محاذِ فکر پہ کوئی بھی ڈٹ کے جم نہ سکا
عدو کے سامنے بس اک سوال میرا تھا
ہوا نے کاٹ دیا ہر بلند قامت کو
ہوا کے لہجے میں جاہ و جلال میرا تھا
جسے کریدا وہی گھل رہا تھا اندر سے
ہر ایک جسم میں عکسِ جمال میرا تھا
اچک کے لے گئے سگ ہائے شہرِیار جسے
اُطاقِ جاں میں وہ رزق حلال میرا تھا

بخش لائلپوری

No comments:

Post a Comment