ہیں اشک مِری آنکھوں میں قلزم سے زیادہ
ہیں داغ مِرے سینے میں انجم سے زیادہ
سو رمز کی کرتا ہے اشارے میں باتیں
ہے لطف، خموشی میں تکلم سے زیادہ
میخانے میں سو سو مرتبہ میں مر کے جیا ہوں
تکلیف تکلف سے کیا عشق نے آزاد
موئے سر شوریدہ ہیں قاقم سے زیادہ
معشوقوں سے امیدِ وفا رکھتے ہو ناسخؔ
ناداں کوئی دنیا میں نہیں تم سے زیادہ
امام بخش ناسخ
No comments:
Post a Comment